جناب فرید ملک د و دہائیوں سے زائد عرصے کاتجربہ رکھتے ہیں اوراُنھوں نے انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ، پروجیکٹ فنانس، کارپوریٹ فنانس، کیپٹل مارکیٹس ریگولیٹری ، ایڈمنسٹریٹیو اینڈ آپریشنل اسائنمنٹس سے متعلق پاکستان اور بیرونِ ملک دونوں جگہوں پر فرائض انجام دیے ہیں۔ وہ سی ایف اے چارٹر ہولڈر ہیں اور اُنھوں نے لندن اسکول آف اکناکس سے گریجویشن کی ہے۔
جناب ملک کئی اداروں بشمول اے بی این ایمروبینک؛ٹو مین ٹاور(سنگاپور) پرائیویٹ لمیٹڈ، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ، اور لاہور اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ اپنے مختلف فرائضِ منصبی کے دوران، وہ ایکویٹی انویسٹمنٹس ،لمیٹڈری کورس ڈیبٹ فنانسنگ فیسیلیٹیز، کراس بارڈر پروجیکٹ فنانسنگ فیسیلٹیزبشمول ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسیز اور ملٹی لیٹرل لینڈنگ ایجینیسیز فنانسنگ فیسلیٹیز، رسک ایلوکیشن اینڈ مینجمنٹ ٹیکنیکس بشمول ہیجنگ بذریعہ ڈیریویٹیو انسٹرومنٹس، ڈیو ڈیلیجنس میتھڈولوجیز، پورٹفولیو مینجمنٹ، ایکویٹی اینڈ فکسڈ انکم ویلیو ایشنز ،فنانشنل اینالیسز، ایسیٹ سکیوریٹائزیشن اور کیپٹل مارکیٹ آپریشنز اینڈ ریگولیشنز پر مبنی گرین فیلڈ پروجیکٹ میں بھی وسیع مشاہدے کے حامل ہیں۔
فی الوقت وہ ایل ایس ای فنانشنل سروسز لمیٹڈ (سابقہ لاہور اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر/منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ وہ نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز پر بھی فرائض انجام دیتے ہیں۔
جناب ملک صاحب اس سے قبل پرائیویٹائزیشن کمیشن، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈکے بورڈآف ڈائریکٹرز میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ دنیا کے نامور فراہم کنندگان کی جانب سے منعقدہ کئی بین الاقوامی اور مقامی مینجمنٹ کورسز، سیمینارز اور ورکشاپس میں بھی شرکت کا اعزاز رکھتے ہیں۔
|