ہم ایک اہم ترین تجارتی بینک ہیں جسے نیشنل بینک آف پاکستان آرڈیننس 1949 ء کے تحت 8 نومبر 1949ء میں قائم کیا گیا۔ جبکہ ہمیں پبلک فنڈز (عوامی ر قوم) کے امین کے طور پر اور بینک دولت پاکستان کے عامل کے طور پر بھی عمل کرنے کے فرائض تفویض کیے جاتے ہیں، برس ہا برس سے ہم اپنے کردار کو اپنے نیٹ ورک کو مختلف براعظموں میں پھیلانے اور قرض حصص منڈی، ادارہ جاتی سرمایہ کاری بینکاری، خوردہ اور صارف بینکاری، زرعی قرضہ جات اور پاکستان میں خدمات خزانہ میں منڈی کے سب سے بڑے حصوں کو حاصل کرنے کے ذریعے ایک جدید ترین ترقی و نمو کی جانب گامزن تجارتی بینک میں آشکار کر چکے ہیں۔ ہمارے ملکی اور غیر ملکی ذیلی اداروں کے ساتھ مل کرہم تجارتی بینکاری خدمات بشمول ادارہ جاتی قرضہ جات ،اثاثہ جات کی نظم کاری، لیزنگ (اجارہ) غیر ملکی زر مبادلہ، مضاربہ، عالمی ترسیلات ِزر، ضمانتیں، بروکنگ ، عامل/عاملیت، سرمایہ کاری مشاورت اور ایسی دیگر خدمات پیش کرتے ہیں۔
بینک کی خدمات افراد، اداروں اور حکومت کیلئے دستیاب ہیں۔ ہم ملک میں غیر بینک شدہ عوام کو مالیاتی شمولیت کے فروغ روزگار کے یکساں مواقع کی تخلیق، ایک ادارہ جاتی شہری کے طور پر ہماری ذمّے داری کی نشاندہی اور فراہمی میں کوشاں ہیں۔
( ٭ اُن جگہوں پر جہاں بینک دولت پاکستان کی موجودگی نہیں ہے )
ہم ان خطوں میں سرگرم عمل ہیں :
• مشرق بعید/ایشیا پیسفیک
• جنوبی ایشیاء
• مشرق وسطیٰ، وسط ایشیا
• یورپ
• شمالی امریکہ
کاروبار کے ممالک: 19
غیر ملکی شاخیں /دفاتر : 34
پاکستان شاخیں: 1,450 +
|